سید فخر امام نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فائل فوٹواسلام آباد:سید فخر امام نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، صدر نے حلف لیا ، فخر امام کووفاقی وزیرقومی تحفظ خوراک کا قلمدان سونپا گیا ۔
ایوان صدرمیں سید فخر امام کی بطور وفاقی وزیر حلف برداری کی تقریب ہوئی،جس میں فخر امام نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا، صدرعارف علوی نےسیدفخرامام سےوفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیدفخرامام کو وفاقی وزیرقومی تحفظ خوراک کا قلمدان سونپا گیا ۔
بابراعوان کی بطورمشیر برائے پارلیمانی امورتقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
صدرعارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرتعیناتی کی منظوری دی ، بابراعوان کا عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کی تھی، فخرامام کو وزارت فوڈ سیکیورٹی اورخسروبختیارکواکنامک افیئرکا قلمدان سونپا گیا ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔